Anjuman Bashindgan-E-Bihar
News
انجمن باشندگان بہار ممبئی کی مرکزی کمیٹی تحلیل
ممبئی کی معروف رفاہی و فلاحی تنظیم انجمن باشندگان بہار ممبئی کی مینجنگ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ مدت کار پوری ہونے کی وجہ سے مرکزی کمیٹی کو تحلیل کیا گیا ہے۔انتخاب نو کی تاریخ اور جگہ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ ممبئی میں مقیم آہالیان بہار سے گذارش ہے کہ وہ انتخاب نو سے قبل زیادہ سے زیادہ تعداد میں ممبر بنیں۔ جابر حسین صدیقی( چیئرمین سرپرست کمیٹی انجمن باشندگان بہار ممبئی)

انجمن باشندگان بہار (ممبئی) تنظیم کا انتخاب نو
ممبئی کی فلاحی و رفاہی تنظیم انجمن باشندگان بہار ممبئی کا انتخاب نو 13/اکتوبر 2019 بروز اتوار صبح 11 بجے، 242 جے بی بی مارگ بِلاسیس روڈ نکسٹ ٹو مہاراشٹرا کالج ناگپاڑہ ممبئی 400008 میں منعقد کیا جائیگا۔ میعاد پوری ہونے کے بعد انجمن کا انتخاب نو ہو رہا ہے۔ اراکین عاملہ کی اتفاق رائے سے صدر و نائب صدر کے علاوہ عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ رابطہ ۔محمد توقیر عالم 9320890608۔ محمد جابر حسین صدیقی (چیئرمین الیکشن کمیٹی انجمن باشندگان بہار ممبئی) نوٹ:اس میں صرف اراکین عاملہ ہی شرکت کر سکتے ہیں۔

انجمن باشندگان بہار کی مرکزی کمیٹی کا انتخاب نو محمد انور شیخ صدر، محمود حکیمی جنرل سیکرٹری اور عظمت علی خازن منتخب ممبئی : 13 اکتوبر (پریس ریلیز) آج 13 اکتوبر بروز اتوار عروس البلاد ممبئی کی معروف ملی، سماجی و رفاہی تنظیم انجمن باشندگان بہار کی مرکزی کمیٹی کے عہدیداران کا انتخاب نو انتہائی پرسکون ماحول میں مکمل ہوا، اس موقع پر محمد انور شیخ کو ایک بار پھر اتفاق رائے سے انجمن باشندگان بہار کی مرکزی کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا. جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لیے محمود حکیمی کا نام پیش کیا گیا جسے اراکین عاملہ نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے محمود حکیمی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا اور عظمت علی جو اس سے پہلے والی کمیٹی میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر کام کررہے تھے انہیں خازن منتخب کیا گیا، اس موقع پر نومنتخب صدر انور شیخ نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے ایک بار پھر سے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ لوگوں نے میرے سابقہ کاموں کو دیکھتے ہوئے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، انشاءاللہ میں آپ حضرات کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے اس اعتماد کو بحال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اور انجمن کی ترقی کے لئے مجھ سے جو بن پڑے گا کروں گا، وہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر دوبارہ منتخب ہونے والے محمود حکیمی نے انجمن باشندگان بہار کے اراکین اور محبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جب سے انجمن سے منسلک ہوا ہوں آج تک ہمیشہ انجمن کے مفاد کے لیے ہی کام کیا ہے اور انشاء اللہ تاحیات کرتا رہوں گا، آج دوبارہ آپ لوگوں نے مجھے جنرل سیکرٹری کے طور پر منتخب کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ میں نے انجمن کی فلاح و بہبود کے لئے جو کام کئے اس سے آپ لوگ مطمئن ہیں اور یہ انتخاب اس کا گواہ ہے کہ آپ لوگوں کو مجھ پر اور میرے کاموں پر اعتماد ہے، یہ میرا وعدہ ہے کہ انشاءاللہ آپ لوگوں کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہونچنے دوں گا اور ہمیشہ انجمن باشندگان بہار کی فلاح و بہبود اور اہل بہار کی بھلائی کے لیے کام کرتا رہوں گا، انشاءاللہ اب تک جو کام ہم نے کئے ہیں وہ آپ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کام چل رہے ہیں انشاءاللہ اسے آگے بڑھانے میں آپ لوگوں کے تعاون اور مشورہ کی ضرورت ہے، نومنتخب خازن عظمت علی نے اس موقع پر سبھی محبین و کارکنان انجمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں انجمن کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی پوری توانائی صرف کروں گا، آپ لوگوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاءاللہ اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہونچنے دوں گا، واضح رہے کہ انجمن باشندگان بہار کا انتخاب ہر تین سال پر ہوتا ہے اور اس انتخاب میں صرف اراکین عاملہ کو حصہ لینے کاحق ہوتا ہے، اس موقع پر بھی 35 اراکین عاملہ نے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا، یہ انتخابی عمل سرپرست کمیٹی کے چیئرمین جابر حسین صدیقی کی س سرپرستی میں عمل میں آیا.

انجمن باشندگان بہار کی مالونی ملاڈ برانچ کی تشکیل
الحمدللہ آپ حضرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ شہر ممبئی کی معروف ملی، سماجی ،فلاحی و رفاہی تنظیم انجمن باشندگان بہار اپنے دائرہ کار کو پھیلاتے ہوئے مالونی ملاڈ میں ایک نئے برانچ کا افتتاح کرنے جارہی ہے، گذشتہ کچھ دنوں سے مالونی ملاڈ کے احباب کا بہت زیادہ تقاضا ہورہا تھا کہ مالونی ملاڈ میں بھی انجمن کی ایک برانچ تشکیل دی جائے لیکن مرکزی کمیٹی کے انتخابات کی وجہ سے مالونی ملاڈ برانچ کے افتتاح میں تاخیر کی گئی، اب جبکہ انجمن باشندگان بہار کی مرکزی کمیٹی کا انتخاب مکمل ہوچکا ہے اور تمام عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں تو انجمن کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی غرض سے مالونی ملاڈ میں نئے برانچ کی تشکیل کی جارہی ہے، اس مقصد کے لیے آج بروز سنیچر شام کے ساڑھے 8 بجے عالم چوک امام باڑہ روڈ، اعظمی نگر گیٹ نمبر 7 مالونی ملاڈ ویسٹ ممبئی 95 میں ایک انتخابی نشست رکھی گئی ہے جس میں مالونی ملاڈ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا، اس نشست کی صدارت انجمن الیکشن کمیٹی کے چیئرمین جناب جابر حسین صدیقی صاحب فرمائیں گے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب الحاج فاروق اعظم صاحب ممبر اجمیر شریف درگاہ کمیٹی حکومت ہند شرکت فرمائیں گے. اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے جناب عبدالصمد عرف ببلو شیخ سے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں. 8779673249 والسلام محمود الحسن حکیمی جنرل سیکرٹری انجمن باشندگان بہار ممبئی